میرے لیے رونے دھونے والے کردار کرنابہت مشکل ہے:سارہ خان

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)خوبرواداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیاہے کہ ان کے لئے ڈراموں میں رونے دھونے والے کردار کرنابہت مشکل ہے۔
ہمارے ڈراموں میں رونے دھونے والے کرداراکثردکھائے جاتے ہیں بلکہ یہ بھی کہاجاتاہے کہ خوب صورت لڑکیوں کی آنکھوں میں آنسودکھانے سے ڈرامے کی ریٹنگ بہت بڑھ جاتی ہے اسی لیے اکثرڈراموں میں ہیروئنزکورونے دھونے والے کرداروں میں دکھایاجاتاہے۔
سارہ خان کو مِنی اسکرین پرشناخت حاصل کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگاکیونکہ سارہ خان نے پہلے پہل ملنے والے مواقع ضائع نہیں جانے دیئے،مقبول ڈرامہ سیریل ”بڑی آپا“ سے فنّی کیریئرکاآغازکیااوربہترکارکردگی سے اس بات کا اعلان کردیاکہ وہ شوبزمیں اپنا رنگ جمانے کے لئے آئی ہیں،وہ اب تک بے شمارڈراموں میں یادگارکردارکرچکی ہیں۔
اب حال ہی میں معروف اداکارہ سارہ خان نے برطانیہ میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران ڈراموں میں اپنے رونے والے سینز سے متعلق گفتگو کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹونٹی سیریز، قومی سکواڈ نیوزی لینڈ روانہ
سارہ خان نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں ڈراموں میں زیادہ تر اداس کردار ادا کرتی ہوں لیکن مناظر کے دوران رو نہیں سکتی، میں دکھی مناظر میں بھی بمشکل ہی رو پاتی ہوں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میری زندگی میں بہت سے افسوس ناک واقعات رونما ہوئے ہیں لیکن مجھے رونا بالکل اچھا نہیں لگتا۔