بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

Mar 12, 2025 | 11:35:AM
بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کو ڈی چوک پر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی،انسداد دِہشت گردی کی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 28 اپریل تک اور تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمے میں 29 اپریل تک توسیع کر دی۔

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کہا کہ میں آج آرڈر میں لکھ دوں گا کہ بشریٰ بی بی کو شاملِ تفتیش کیا جائے۔