پاک فوج نے بہادری سے لوگوں کو بازیاب کرایا، گورنر سندھ

Mar 12, 2025 | 11:38:AM
پاک فوج نے بہادری سے لوگوں کو بازیاب کرایا، گورنر سندھ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بہادری سے 100سے زائد لوگوں کو بازیاب کرایا ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری عوام میں سحری کرنے برنس روڈ پہنچے جہاں ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں، کارکنوں اور عوام نے ان کا استقبال کیا،اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں مسافر یرغمال بنائے جانے کے معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر اور سیکیورٹی ادارے کے افسران سے تفصیلی بات کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان میں سرمایہ کاری کی بات ہو تو حالات خراب کردیے جاتے ہیں، اس دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے سے متعلق برطانیہ میں کہی ہوئی میری بات سچ ثابت ہوگئی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہمارے کچھ یوٹیوبر جو پاکستان سے باہر بیٹھ گئے ہیں انہوں نے کروڑوں ڈالر لے لئے ہیں اور یہ پاکستان افواج کو بدنام کررہے تاہم قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،انہوں نے کہا کہ روزے داروں کو یرغمال بنانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے۔افواج پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ ان دہشتگردوں کو عبرت کی مثال بنائیں۔