افطاری میں دہی والے چھولے کا لطف اٹھائیں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)رمضان کے مہینے میں، جہاں روزہ داروں کیلئے افطار اور سحری کا کھانا خصوصی اہمیت رکھتا ہے، دہی والے چھولے ایک لذیذ اور غذائیت سے بھرپور ڈش ہو سکتی ہے۔
چھولے کا سالن نہ صرف ذائقہ دار ہوتا ہے بلکہ یہ توانائی دینے والی خصوصیات بھی رکھتا ہے جو روزے کے بعد جسم کو فوری توانائی فراہم کرتی ہیں۔
’’ دہی والے چھولے کی ترکیب‘‘
کابلی چنے کو تھوڑا سا نمک ڈال کر ابالیں۔
مکسچر گرائنڈر میں 3-4 بڑے چمچ دہی، 7-8 کاجو، کچھ ادرک لہسن کا پیسٹ یا ادرک لہسن، ہری مرچ، ہلدی پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، زیرا پاؤڈر ڈال کر بلینڈ کر کے ہموار پیسٹ بنا لیں۔
کڑھائی میں تھوڑا سا تیل ڈالیں، زیرا، قصوری میتھی اور دہی کا پیسٹ ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
اب اس میں ابلے ہوئے چھولے، کٹی پیاز، تازہ دھنیا اور گرم مسالہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اور اسے ڈھانپ کر 2 سے 3 منٹ تک پکائیں۔
مزیدار دہی والے چھولے تیارہیں۔
رمضان میں افطار کے وقت دہی والے چھولے ایک مزیدار اور توانائی بخش کھانا ثابت ہو سکتے ہیں، یہ نہ صرف پیٹ کو بھرے گا بلکہ آپ کو توانائی بھی دے گا تاکہ آپ رات کے عبادات اور دیگر کاموں کیلئے ترو تازہ محسوس کریں۔