سینٹرل کنٹریکٹس: بنگلہ دیشی بورڈ نے فاسٹ باؤلر پردولت کی بارش کر دی 

Mar 12, 2025 | 12:58:PM

( 24 نیوز )بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پیسر تسکین احمد پر خرانے کے منہ کھول دیئے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے معاہدے میں تجربہ کار باؤلر ماہانہ 10 لاکھ ٹکا (یعنی پاکستانی روپوں میں 23 لاکھ) حاصل کرپائیں گے جبکہ دیگر پلیئرز کو 2 سے 8 لاکھ ٹکا کے درمیان مختلف معاوضے دیئے جائیں گے۔

بی سی بی کے اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹ میں فاسٹ باؤلر تسکین احمد اے پلس کیٹیگری میں شامل ہونے والے واحد پلیئر بنے، بورڈ نے معاہدے میں 22 کرکٹرز کو بھی شامل کیا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم اور محمد رضوان نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کھیلیں گے یا نہیں؟

رواں برس کیلئے معاہدوں میں 5 کیٹیگریز رکھی گئی ہیں جس میں تسکین احمد کو سب سے زیادہ معاوضہ 10 لاکھ ٹکا ماہانہ مل پائے گا۔
دوسری جانب نوسم احمد اور خالد احمد سب سے کمتر 2 لاکھ ٹکا ماہانہ اپنے کھاتے میں جمع کرپائیں گے۔

اے کیٹیگری میں نجم الحسن شانتو، مہدی حسن میراز اور لٹن داس کو ماہانہ 8 لاکھ ٹکا ملیں گے، بی کیٹیگری میں شامل مومن الاسلام، تیج الاسلام، مستفیض الرحمان، توحیدہریدوئے، حسن محمود اور ناہید رانا کو 6، 6 لاکھ ٹکا ملیں گے۔

 کیٹیگری سی میں شامل شادمان اسلام، سومیہ سرکار، جاکرعلی، تنزید تمیم، شریف الاسلام، راشد حسین، تنظیم ثاقب، شیخ مہدی کو 4،4 لاکھ ٹکا ملیں گے۔

مزیدخبریں