نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: کرکٹرزکی فیس میں بڑی کمی، اب کتنے پیسے ملیں گے؟

Mar 12, 2025 | 15:03:PM
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: کرکٹرزکی فیس میں بڑی کمی، اب کتنے پیسے ملیں گے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز ) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کرکٹرزکو کم معاوضہ ملےگا، کرکٹرزکی میچ فیس 30 ہزارروپےکم کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹرزکوپہلےمیچ فیس40 ہزار روپے ملتی تھی، اب10ہزار روپےملےگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق گزشتہ سیزن کےمقابلےمیں ٹورنامنٹس کی تعداد بڑھائی گئی ہے ،ٹورنامنٹس کی تعدادبڑھنےکی وجہ سےنیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی میچ فیس کم ہوئی۔

 یہ بھی پڑھیں:سینٹرل کنٹریکٹس: بنگلہ دیشی بورڈ نے فاسٹ باؤلر پردولت کی بارش کر دی

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کوگزشتہ سیزن کےمقابلےمیں مجموعی طور پر زیادہ معاوضہ مل رہا ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جمعہ سےشروع ہوگا جس میں 16ریجنزکی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔