وکی کوشل کی "چھاوا" نے سنی دیول کی"غدر 2"کو پیچھے چھوڑدیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)وکی کوشل اوررشمیکا مندانا کی بالی ووڈ فلم"چھاوا" نے باکس آفس پر25 دنوں میں 526.05 کروڑ روپے کماکرسنی دیول کی فلم"غدر"کوپیچھے چھوڑدیا ۔
اس کامیابی کے ساتھ "چھاوا" بھارت میں 10 ویں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے ۔
14 فروری 2025ء کو ریلیز ہونے والی فلم" چھاوا" چھترپتی سمبھاجی مہاراج کی زندگی پر مبنی تاریخی ڈرامہ فلم ہے، جس میں وکی کوشل نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، جبکہ رشمیکا مندانا، ڈیانا پینٹی اور آشوتوش رانا نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔
اس تاریخی کامیابی پر وکی کوشل نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ سب نے چھاوا کو جو محبت دی وہ صرف نمبرز سے کہیں بڑھ کر ہے، آپ نے چھترپتی سمبھاجی مہاراج کی میراث کو آگے بڑھایا ہے اور واقعی ان کی عظمت کا جشن منایا ہے، اس کے لیے ہم آپ سب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:"نی زہا ٹو" 2 ارب ڈالر کمانے والی پہلی ایشیائی اینی میٹڈ فلم
"چھاوا" کی یہ شاندار کارکردگی بھارتی سنیما کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو مستقبل میں مزید معیاری تاریخی فلموں کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔