بالی ووڈ میں ایک اور بریک اپ: جنت زبیر اور فیصل شیخ کی راہیں جدا؟

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ جنت زبیر نے اپنے دیرینہ دوست فیصل شیخ کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیاجس کے بعد دونوں کے درمیان بریک اپ کی افواہیں گرم ہیں۔
23 سالہ جنت زبیر بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، جو ڈرامے کی ایک قسط کا معاوضہ 18 لاکھ تک وصول کرتی ہیں،ان کے ٹک ٹاک اسٹار فیصل شیخ کے ساتھ تعلقات پربھی زیربحث رہے ہیں ،تاہم اب جنت نے نہ صرف فیصل کو اَن فالو کردیا ہے، بلکہ ان کے بھائی ایان زبیر اور والدہ نازنین نے بھی فیصل کو اَن فالو کردیا ہے۔
دوسری طرف فیصل اب بھی جنت، ان کے بھائی اور والدہ کو فالو کر رہے ہیں۔
11 مارچ 2025 کو جنت نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ بغیر میک اپ کے ایک کریمی رنگ کی شال میں ملبوس نظر آئیں، اگرچہ وہ تصاویر میں مسکرا رہی تھیں، لیکن تصاویر کے ساتھ انہوں نے ایک پراسرار کیپشن لکھا:"جو ہے، اسے قبول کرو، جو تھا، اسے چھوڑ دو، اور جو ہوگا، اس پر بھروسہ رکھو۔‘‘
یہ کیپشن پڑھ کر مداحوں میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں کہ شاید جنت اور فیصل کے درمیان کچھ ٹھیک نہیں چل رہا۔
یہ بھی پڑھیں:"نی زہا ٹو" 2 ارب ڈالر کمانے والی پہلی ایشیائی اینی میٹڈ فلم
جنت زبیر نے 2007 میں ڈراما"دل مل گئے" سے اداکاری کی شروعات کی جس کے بعدمٹی کے بنّو اور پھلوا جیسے ڈراموں میں اپنے کرداروں سے شہرت حاصل کی، فلموں میں بھی انہوں نے لو کا دی اینڈ اورہچکی جیسی فلموں میں کام کیا، لیکن فلمی دنیا میں انہیں زیادہ کامیابی نہیں ملی۔