سردار تنویر الیاس نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

Mar 12, 2025 | 15:59:PM

(24نیوز)استحکام پاکستان پارٹی کے ایک اور رہنما نے پارٹی چھوڑ دی۔

ذرائع کے مطابق صدر استحکام پارٹی آزاد کشمیر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے آئی پی پی چھوڑ دی،سردار تنویرالیاس نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع  کا مزید کہنا تھا کہ سردار تنویر الیاس  نے اتوار کے دن گورنر پنجاب سے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی،ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پیپلز پارٹی شمولیت کی دعوت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں تاریخی کمی؟،حکومت کا بڑا اعلان!

خیال رہے کہ سردار تنویر حیدر نے 9 مئی کے واقع کے بعد آئی پی پی جوائن کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عید سے قبل بڑی خوشخبری،سرکاری ملازمین کے وارے نیارے ہو گئے

مزیدخبریں