بلوچستان اسمبلی اجلاس،دہشتگردی کے خلاف قرارداد ایوان میں پیش،شہداء کیلئے فاتحہ خوانی 

Mar 12, 2025 | 17:51:PM

 (عیسیٰ ترین) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں جعفر ایکسپریس دہشت گردی واقعہ کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی ۔ارکان اسمبلی نے کہا ہے کہ نہتے مسافروں اور عوام کو قتل کرنا یہ بلوچ کی روایت نہیں ہیں،سماج دشمن عناصر اور دہشت گرد تنظیمیں بلوچ خواتین اور معصوم طلبہ کواپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں،ان مسائل کے حل کے لیے سب کو ملکر بیٹھنا ہوگا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس ڈیڑھ گھنٹہ کی تاخیر سۓ شروع  ہوا۔اجلاس میں پی بی 45 کویٹہ سے دوبارہ منتخب ہونے والے رکن اسمبلی علی مدد جتک نے حلاف اٹھا لیا۔اجلاس میں جعفر ایکسپریس دہشت گردی واقعہ کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی ۔اجلاس میں بلوچ خواتین کو خودکش بمبار بنانے اور دہشت گردی کے واقعات کے خلاف قرارداد ایوان میں پیش کی گئی،قرارداد وزیراعلی کی مشیر برائے کھیل مینامجید نے پیش کی ،انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان میں  خواتین خودکش بمبار کا بڑھنا نہ صرف انسانیت کیلئے خطرہ ہے ،سماج دشمن عناصر اور دہشت گرد تنظیمیں بلوچ خواتین اور معصوم طلبہ کواپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں ، دہشت گرد تنظیمیں دشمن کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کار فرما ہیں، دہشت گرد تنظیمیں بلوچ خواتین کی نسل کشی کر رہی ہیں ، حکومت ان دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوری کارروائی یقینی بنائے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخوراک نور محمد دمڑ   جعفرایکسپریس پر حملہ قابل مذمت ہے،بلوچستان میں بسنے والی اقوام کو دہشت گردی کے خلاف اٹھنا ہوگا ،دہشت گردی کی آگ کل ہمارے گھروں تک پہنچ سکتی ہے،پاکستان صرف فوج کا نہیں ہم سب کا ملک ہے دہشت گردی کے لیے اٹھ کھڑے ہوں،مذمت کرنے کی بجائے ان دہشت گردوں کو چیلنج کریں، خاموشی توڑ کر دہشت گردوں کے خلاف کھل کر سامبے انا ہوگا ۔رکن اسمبلی  زابد ریکی  نے کہا کہ بلوچستان کے حالات انتہائی خراب ہو چکے ہیں ،ان مسائل کے حل کے لیے سب کو ملکر بیٹھنا ہوگا، ملکر حالات کی بہتری کے لیے تجاویز دینگے ، بھارتی چینلز میں فیک ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ اسمبلی کے رکن عبدالرحمان کھیتران مجھے ایک نامعلوم کال آئے دھمکیاں دی گئیں،نمبر ٹریس کرلیا ہے نثار نامی کوئی شخص تھا ،آج بھی بی ایل اے کو دہشت گرد کہتا ہوں، نہتے مسافروں اور غرءب عوام کو قتل کرنا یہ بلوچ کی روایت نہیں ہیں۔اجلاس سے خطاب میں رکن اسمبلی علی مدد جتک نے کہا کہ ماہ رمضان میں کافر بھی جنگ بندی کردیتے ہیں،خواتین کو ڈھال بناکر فرار ہونے کی کوشش کی گی، ہم بات چیت سے نہیں بھاگتے آئیں بات چیت کریں، ہماری بچیوں کو خودکش بمبار بنارہے ہیں ،ملک دشمن چینلز دہشت گردوں کو سپورٹ کررہے ہیں،ملک دشمن عناصر کا خاتمہ ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی کے بعد آئی سی سی نئی پلیئرز رینکنگ جاری،بابر اعظم دوسری پوزیشن پر موجود



مزیدخبریں