روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مہنگا ہوگیا

Mar 12, 2025 | 18:02:PM
روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مہنگا ہوگیا
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)روپے کی بے قدری جاری، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں2 پیسے کا اضافہ ہوا،انٹربینک میں ڈالر 279.95 روپے سے بڑھ کر 279.97 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر9 پیسے اضافے 281.59 روپے ،یورو82 پیسے مہنگا ہوکر 307.05 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 47 پیسے مہنگا ہوکر364.23 روپے،یو اے ای درہم 1 پیسے بڑھ کر 76.70 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 75روپے پر برقرارہے۔

ادھرسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام  ہوا،100 انڈیکس 93 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا ،100 انڈیکس 1لاکھ 14ہزار 84 کی سطح پر بند ہوا ،آج 20 ارب 26 کروڑ روپے مالیت کے 29 کروڑ 96 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اور رضوان کی نیشنل ٹی 20 کپ سے بھی چھٹی