وفاقی وزیر بحری امور کی ڈنمارک کے سفیر سے ملاقات،2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

Mar 12, 2025 | 18:14:PM
وفاقی وزیر بحری امور کی ڈنمارک کے سفیر سے ملاقات،2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری  کی ڈنمارک کے سفیر سے ملاقات،بحری شعبے میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور بندرگاہوں کی کارکردگی میں بہتری کے اقدامات پر تبادلہ خیال۔دو طرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری مواقع تلاش کرنے پر اتفاق۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری  کی ڈنمارک کے سفیر سے ملاقات میں پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان سرمایہ کاری کے امکانات پر گفتگو ہوئی، ملاقات میں ڈنمارک کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر عملدرآمد کا جائزہ اور  پاکستان کے بحری ڈھانچے کو جدید بنانے پر غور کیا گیا،دونوں رہنمائوں میں بندرگاہوں کی کارکردگی میں بہتری کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ شپنگ و لاجسٹکس میں پائیدار اقدامات کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔اسکے علاوہ گرین شپنگ کے فروغ کیلئے مشترکہ اقدامات پر بات چیت اور پاکستانی بندرگاہوں میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پر گفتگو بھی ہوئی۔بحری شعبے کی افرادی قوت کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر اتفاق ہوا ،پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ثقافتی تعلقات پر تبادلہ خیال اور سیاحت کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر گفتگو بھی ہوئی۔اس بات پر اتفاق ہوا کہ ڈنمارک کی بحری ٹیکنالوجی سے پاکستان کو فائدہ پہنچے گا اور پاکستان کی عالمی تجارتی مسابقت میں اضافے کے امکانات ہیں۔ اس موقع پر ڈنمارک کے سفیر نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈنمارک کی حکومت کا پاکستان میں پائیدار سرمایہ کاری پر عزم ہے۔ وزیر بحری امور کی جانب سے پاکستانی بحری شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے حکومتی تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی کے بعد آئی سی سی نئی پلیئرز رینکنگ جاری،بابر اعظم دوسری پوزیشن پر موجود