خام چینی کی درآمد ملکی سفید چینی کی قیمت مستحکم کرنے کیلئے مفید ثابت ہو سکتی ہے،رانا تنویر

Mar 12, 2025 | 19:10:PM

(وقاص عظیم)وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہاکہ خام چینی کی درآمد ملکی سفید چینی کی قیمت مستحکم کرنے کیلئے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی خام چینی کی درآمد پر تشکیل کردہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا،وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی زیر صدارت خام چینی کی درآمد پر اجلاس  ہوا،اجلاس میں وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیرِ صنعت ہارون اختر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہاکہ خام چینی کی درآمد سے متعلق امور اجلاس میں زیرِ بحث آئے،خام چینی کی درآمد ملکی سفید چینی کی قیمت مستحکم کرنے کیلئے مفید ثابت ہو سکتی ہے،کمیٹی نے خام چینی کی درآمد کے فوائد اور ممکنہ خدشات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

 رانا تنویر حسین کا کہناتھا کہ مختلف ممالک کے ماڈلز کا تجزیہ کیا گیا، قیمتوں کے استحکام اور عوامی فائدے پر مشاورت کی گئی،رانا تنویر حسین نے ہدایت کی کہ  خام چینی کی درآمد کے اثرات اور طریقہ کار پر جامع مطالعہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:بورڈ نے فاسٹ بولر کیلئے خزانے کے منہ کھول دیئے،وارے نیارے ہو گئے

مزیدخبریں