تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش،پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخواکےبیشتر اضلاع چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام ، مانسہرہ،ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مردان ، بونیر، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موٹرسائیکلوں کے شوقین کیلئے اہم خبر، خوبصورت کلرز اور خصوصیات کا حامل نیا ماڈل مارکیٹ میں آ گیا
پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔تاہم راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہالدین، سرگودھا ،میانوالی، خوشاب، گجرات ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور ،گوجرانوالہ، فیصل آباد اور شیخوپورہ میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ادھر مری،گلیات اور گردونوا ح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی03، گوپس اور پاڑاچنار میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے جھٹکے