جمعرات اور جمعہ کو چھٹی کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز) سندھ حکومت نے ہولی کے تہوار کے باعث ہندو برادری کے لیے عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ ںوٹیفکیشن کے مطابق ہندو ملازمین کی 13 اور 14 مارچ کو چھٹی ہوگی ،تمام سرکاری،نیم سرکاری اور کونسل دفاتر پر اطلاق ہوگا۔
دوسری جان ب حکومت پنجاب نے 14 مارچ کو لاہور کے الحمراء ہال میں ہونیوالا پنجابی کلچر میلہ ملتوی کردیا،پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین سانحہ اور احترام رمضان کے پیش نظر فیسٹول ملتوی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’میں زندہ ہوں، جلد گھر آ جاؤں گا‘جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور کا گھر والوں سے رابطہ