پرائیویٹ ڈینٹل کالجز  میں داخلے، پہلی سلیکشن لسٹ جاری،شریف ڈینٹل کالج کا میرٹ سب سے زیادہ

Mar 12, 2025 | 22:42:PM
پرائیویٹ ڈینٹل کالجز  میں داخلے، پہلی سلیکشن لسٹ جاری،شریف ڈینٹل کالج کا میرٹ سب سے زیادہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پرائیویٹ ڈینٹل کالجز  میں داخلے کیلئے  پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی، سب سے زیادہ میرٹ شریف ڈینٹل کالج لاہور کا 87.6591 فیصد رہا۔

تفصیلات کےمطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے نجی ڈینٹل کالجز میں داخلے کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی،سلیکشن لسٹ پنجاب کے 18 نجی ڈینٹل کالجوں میں موجود بی ڈی ایس کی 1075 سیٹوں کے لیے جاری کی گئی،سب سے زیادہ میرٹ شریف ڈینٹل کالج لاہور کا 87.6591 فیصد رہا،سب سے کم میرٹ شاہدہ اسلام ڈینٹل کالج لودھراں کا 71.2894 فیصد رہا۔ اس کے علاوہ وطیم ڈینٹل کالج راولپنڈی کا میرٹ 81.9364 فیصد رہا،ایف ایم ایچ کالج آف ڈینٹسٹری  کا میرٹ 79.6799 فیصد رہا ،لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج  کا میرٹ 78.8106 فیصد رہا،اسلام ڈینٹل کالج سیالکوٹ کا میرٹ 78.3636 فیصد رہا،مارگلہ انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز راولپنڈی کا میرٹ 78.3273 فیصد رہا،رہبر کالج آف ڈینٹسٹری  کا میرٹ 75.8773 فیصد رہا ،اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا کم از کم میرٹ 74.9636 فیصد ،ایوسینا ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 73.4409 فیصد ، یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہور کا میرٹ 73.4212 فیصد ،راشد لطیف ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 73.2712 فیصد،عذرا ناہید ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 72.8167 فیصد  ،یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد کا میرٹ 72.5000 فیصد،نیازی ڈینٹل کالج سرگودھا کا میرٹ 72.3182 فیصد ،بختاور امین ڈینٹل کالج ملتان کا میرٹ 72.0182 فیصد رہا فریال ڈینٹل کالج شیخوپورہ کا میرٹ 71.8773 فیصد ،ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کا میرٹ 71.8500 فیصد رہا ۔

ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق سلیکشن لسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی داخل ہونے والے امیدواروں کے لیے کالج فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 مارچ ہے، امیدواروں کے لیے مقررہ تاریخ تک فیس جمع کرا کر کالج میں تحریری جوائننگ دینا لازمی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:بھکاری ہو جائیں ہوشیار،  گداگری ترمیمی بل منظور، لمبی اور سخت سزائیں