تیمور سلیم جھگڑا نے شیر افضل مروت کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا  

Mar 12, 2025 | 23:20:PM
تیمور سلیم جھگڑا نے شیر افضل مروت کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق صوبائی وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے سینئر رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے اپنی ہی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

تیمور سلیم جھگڑا نے شیر افضل مروت کو مبینہ کرپشن کے الزامات پر قانونی نوٹس بھیجا۔سابق صوبائی وزیر نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔

 تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ میرے خلاف کرپشن کے بےبنیاد الزامات لگائے گئے، 14 دن کے اندر لگائے گئے الزامات ثابت کیے جائیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - خیبرپختونخوا
ٹیگز: