کورونا ویکسی نیشن کے بعد کن باتوں کا خیال رکھناچاہئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)دنیا بھر میں لوگوں کو کورونا وبا سے تحفظ فراہم کرنے کےلئے ویکسینیش کا عمل جاری ہے۔ دنیا بھر کے ایک ارب 32 کروڑافراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کے مریض کی قوت مدافعت بڑھانے کے لئے ڈاکٹر صحت بخش غذائیں کھانے کی ہدایت کرتے ہیں اسی طرح ویکسینیشن پراسیس کے دوران بھی اپنی قوت مدافعت کو بڑھانا بہت ضروری ہے۔
حال ہی میں مشہوربھارتی ماہر غذائیت پوجا مکھیجا نے انسٹاگرام پر ایک معلوماتی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ویکسینیشن سے پہلے اور ویکسینیشن کے بعد کیا کھانا چاہیئے اور کن سے اجتناب برتنا چاہئے۔
1 ۔ویسے تو صحت بخش اور گھر کے بنے کھانے روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہونا چاہیے لیکن ویکسینیشن سے پہلے اور بعد میں باہر کے غیر معیاری کھانوں خصوصا جنک فوڈ سے پرہیز کریں، تاکہ کسی انفیکشن کی صورت میں آپ کا مدافعتی نظام کمزور نہیں ہو۔
2 ۔ویکسینیشن کے بعد میں ضروری ہے کہ آپ ہائیڈریٹڈ( جسم میں پانی کی مناسب مقدار) رہیں، جسم میں پانی کی کمی ویکسین لگنے کی جگہ پر جلن کا سبب بن سکتی ہے۔ جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے پانی ، زیادہ پانی والے پھلوں، سوپ اور سبزیوں کے جوس کا استعمال کرنا چاہیئے۔
3 ۔تمباکو نوشی، شراب اور اس نوعیت کا دیگر نشہ قوت مدافعت کو کمزور کرتا ہے، جس کے نتیجے میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی مزید بڑھ جاتی ہے۔ اگر آپ کسی بھی قسم کے نشے کے عادی ہیں تو ویکسیشین سے کم از کم 24 گھنٹے پہلے اس کا استعمال ترک کردیں۔ ویکسینیشن کے بعد بھی اگلے 24 گھنٹوں تک قطعی کوئی نشہ نہیں کریں۔
4 ۔ویکسینیشن سے ایک دن قبل مکمل آرام کریں اور بھرپور نیند لیں، کیوں کہ ناکافی نیند آپ کی قوت مدافعت کو 70 فیصد تک کم کردیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کی مسجد اقصیٰ اور فلسطین میں جارحیت۔۔۔ترکی نے بڑا ایکشن لے لیا