کورونا وائرس مزید 104 افراد کی جان لے گیا، 2869نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث مزید 104 افراد انتقال کر گئے جبکہ اس مرض میں مبتلا 2 ہزار 869 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 210 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 67 ہزار 426 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں میں 38 ہزار 616 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.42 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 78 ہزار959 ہے اور 7 لاکھ 66ہزار492 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں9ہزار 125 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 753، خیبرپختونخوا 3 ہزار644، اسلام آباد 716، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 253 اور آزاد کشمیر میں 508 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 78 ہزار382، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 24 ہزار979، پنجاب 3 لاکھ 20 ہزار 851، سندھ 2 لاکھ 93 ہزار426، بلوچستان 23 ہزار534، آزاد کشمیر 17 ہزار984 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 401 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں آج افطار کے اوقات