اسرائیل اور فلسطین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، امریکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکا نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں ، عام فلسطینی شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ بند ہوناچاہیے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی ہم منصب گبی اشکنازی کو ٹیلی فون کیا اور بحران پر گفتگو کی۔وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک مرتبہ پھر امن و سلامتی کا پیغام دیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی فضائی بمباری کے نتیجے میں اب تک 35 افراد شہید اور 700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ شہدا میں10بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے کئے جانے والے تازہ فضائی حملے میں ایک 12 منزلہ رہائشی عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جو عمارت فضائی حملے میں منہدم ہوئی ہے اس میں حماس کی سیاسی قیادت کا دفتر بھی تھا۔ اسرائیل کی جانب سے منگل کی صبح غزہ پر نئے فضائی حملے کئےگئے تھے جبکہ حماس اور دیگر کی جانب سے جنوبی اسرائیل پر سینکڑوں راکٹوں سے بھی بمباری ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں آج افطار کے اوقات