بغیر تحقیقات تنقید۔۔ سابق سفیروں کی ایسوسی ایشن وزیراعظم سے ناراض
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پاکستانی سفارتی مشنز اور سفارتکاروں کی کارکردگی پر تنقید پر سابق سفیروں کی ایسوسی ایشن عمران خان سے ناراض ہو گئی۔
سفیروں کی ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ایک شکایتی خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سفیروں پر بغیر تحقیقات تنقید ناقابل فہم ہے، خامیوں کی تصحیح کرنی چاہیے ناکہ عوامی سطح پر سرزنش کی جائے۔وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے بغیر پورے ادارے کو مورد الزام ٹھہرانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ خط کے متن کے مطابق وزارت خارجہ کے صرف 320 افسران 120 سفارت خانوں میں کام کر رہے ہیں، اتنی کم افرادی قوت کے ساتھ سفارتخانے بہترین کام کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے عمران خان نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں سے ویڈیو لنک پر خطاب کیا تھا اور کہا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے جس طرح چل رہے ہیں اس طرح نہیں چل سکتے، سفارتخانوں کا نوآبادیاتی دور والا رویہ ناقابل قبول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ۔ اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری۔ شہدا کی تعداد 36 تک پہنچ گئی