بھارت: ہسپتالوں اور قبرستانوں کا برا حال،640اضلاع میں کورونا کی مثبت شرح 5 فیصد 

May 12, 2021 | 10:53:AM
بھارت: ہسپتالوں اور قبرستانوں کا برا حال،640اضلاع میں کورونا کی مثبت شرح 5 فیصد 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر بھارت کے لئے بہت مہلک ثابت ہوئی ہے۔ ملک کے تقریبا 90 فیصد علاقے میں کورونا وبا کی بلند مثبت شرح دیکھی جا رہی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی مرکزی حکومت نے منگل کے روز کہا ہے کہ 734اضلاع میں سے 640میں مثبت شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے جو قومی حد سے زیادہ ہے۔ کورونا وائرس کی مہلک دوسری لہر میں فعال کیسز  کی وجہ سے ہسپتالوں اور قبرستانوں کا برا حال ہے۔ شدید بیمار کورونا مریضوں کے علاج معالجے کے لئے آکسیجن اور ضروری ادویات کی شدید قلت ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے ترجمان لوو اگروال نے کہا “ہماچل پردیش ، ناگالینڈ جیسی نئی ریاستوں میں کورونا کیسز  کی مثبت شرح دیکھی جارہی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم انفیکشن کا شکار ہیں۔” ہمیں کورونا کی زنجیر کو توڑنے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا وائرس مزید 104 افراد کی جان لے گیا، 2869نئے کیسز رپورٹ