اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ پر مزید حملوں کی دھمکی دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےغزہ پر حملوں کی شدت میں مزید اضافے کی دھمکی دے دی ہے۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق نیتن یاہو نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ’اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے خلاف سینکڑوں حملے کئے ہیں اور ہم اپنے حملوں کی شدت میں مزید اضافہ کریں گے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم انہیں(حماس) اس طریقے سے ہٹ کریں گے جس کی انہیں توقع بھی نہیں ہے۔فرانس کے وزیر خارجہ Jean-Yves Le Drian نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام فریقین کو چاہیے کہ وہ نفرت، اشتعال انگیزی پھیلانے سے خود کو روکیں تاکہ اس تشدد کا خاتمہ کیا جاسکے جو سب سے زیادہ فلسطینی اور اسرائیلی آبادی کو متاثر کر رہا ہے۔
فرانس کے نائب وزیر خارجہ جین بیپٹسٹ لیموئنے نے فرانسیسی پارلیمنٹ میں ارکان اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین کی کارروائیوں پر اپنا شدید ردعمل ظاہر کرے۔ یہ بات ہم بلکل واضح کہتے ہیں کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے طاقت کا متوازی استعمال کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ۔ اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری۔ شہدا کی تعداد 36 تک پہنچ گئی