سارہ اور فلک کی محبت۔۔ اداکارہ سبینا فاروق بھی بول پڑیں

May 12, 2021 | 11:38:AM

  (24نیوز)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سبینا فاروق نے معروف شوبز جوڑی سارہ اور فلک کی محبت کا ذکر سوشل میڈیا کی حالیہ پوسٹ میں کیا ہے۔

مخصوص لب و لہجے کی مالک اداکارہ سبینا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس پر فلک اور سارہ سے متعلق کیپشن درج تھا۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ چہرے پر مسحور کن مسکراہٹ سجائے ہاتھ میں چھتری تھامے کھڑی ہیں۔  

پوسٹ کے کیپشن میں معروف جوڑی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کوئی بات نہیں اگر آپ کی زندگی میں فلک نہیں ہے، آپ خوشی سے سارہ کی طرح پھول اور  مسکراہٹ سے لطف اندوز  ہو  سکتے ہیں۔سبینا کا یہ کیپشن مداحوں سمیت سارہ خان کو بھی بے حد پسند آیا، پوسٹ پر ہنستے ہوئے سارہ نے لکھا تمہارے لئے بہت سارا پیار۔

  یاد رہے گلوکار فلک شبیر اپنی اہلیہ سارہ خان کو اکثر و بیشتر پھول یا گلدستے تحفے میں دیتے رہتے ہیں جنہیں سارہ بے حد خوشی کے ساتھ قبول کرتی ہیں اور مداح بھی جوڑی کے اس انداز کو سراہتے دکھائی دیتے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں’’نورا فتحی‘‘ کی ’’شردھا کپور‘‘ کو ڈانس سکھانے کی ویڈیو وائرل

مزیدخبریں