(24 نیوز)کورونا کے مریضوں کی نشاندہی کیلئے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرسراغ رساں کتے رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے آج سے کتوں کی ٹیم کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے این سی او سی کی جانب سے کتوں کی ٹیم کے لئےخصوصی انتظامات کی ہدایت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے متحدہ عرب امارات میں بھی تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے کورونا مریضوں کی شناخت کا فیصلہ کیا گیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس مزید 104 افراد کی جان لے گیا، 2869نئے کیسز رپورٹ