’’میں پاکستان کا وزیراعظم ہوں اور فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں‘‘

May 12, 2021 | 12:08:PM

Muhammad Zeeshan

(24نیوز) وزیراعظم عمران خان بھی فلسطینیوں کے ہم آواز۔ اپنے تازہ ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’’میں پاکستان کا وزیراعظم ہوں اور فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں‘‘

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بار پھر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں معروف اسکالر نوم چومسکی کے فلسطین پر مظالم سے متعلق  الفاظ بھی شیئر کئے۔

نوم چومسکی نے اسرائیلی مظالم کو للکارتے ہوئے مشہورزمانہ بیان دیا تھا کہ ’’ تم لوگ مجھے سے پانی چھین لو، میرے زیتون کے درخت جلا دو، میرے والد کو گرفتار اور والدہ کو قتل کردو، میرا گھر تباہ کردو اور مجھ سے میری نوکری چھین لو اور میرے وطن پر بمباری کرکے انسانیت کی تذلیل کرو ۔۔۔ لیکن پھر بھی ہم سے گلہ کرتے ہوئے کہ ہم نے جواب میں راکٹ کیوں مارا ؟؟؟۔۔ فلسطین کو آزاد کرو۔

مزیدخبریں