کورونا:ہر طرف لاشیں، ہلاکتوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے متجاوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارت میں کورونا سے قیامت برپا ہو گئی ہے اور جہاں دیکھو لاشیں ہی لاشیں نظر آتی ہیں، ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بھارت میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آئے اور سوا 4 ہزار مریض انتقال کر گئے۔غیر ملکی میڈیا نے بتایا ہے کہ کورونا سے بھارت کی 15 ریاستوں کو تباہی کا سامنا ہے اور مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد سےبھی تجاوز کرگئی ہے۔
دوسری جانب مودی سرکار دنیا سے منہ چھپانےکی کوشش کر رہی ہے اور شدید تنقید سے بچنے کے لیے بھارتی وزیراعظم نے جی سیون اجلاس میں شرکت کے لیے لندن یاترا ترک کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیازی صاحب کا ڈھائی سالہ اقتدار عوام پر عذاب ہے ،فیصل کریم کنڈی کا وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل