(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کسی بھی شعبے کی طرح سفارتخانوں میں بہت اچھے آفیسرز ہیں، چند سابق بابوؤں کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر حیران ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی سمندر پار پاکستانیوں خصوصاً٘ مزدوروں کے ساتھ ہر حال میں کھڑی ہوگی۔رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے، عام لوگوں کے ساتھ ہماری بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں، یہ عموعی شکایت ہے اور سفارتخانے بھی اس سے مبراء نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی شعبے کی طرح سفارتخانوں میں بہت اچھے آفیسرز ہیں، لیکن داستانیں لکھی جا سکتی ہیں جو سابقہ ادوار میں پاکستانیوں کے ساتھ سلوک رواء رکھا جاتا تھا، عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے انھوں نے عام مزدور کا دکھ محسوس کیا، آج پاکستان کے سفارتخانے اپنے مزدوروں اور عام شہریوں کو جوابدہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیوی کھلاڑی مائیکل ہسی کی بھارت سے واپسی مشکل، کورونا رپورٹ دوبارہ مثبت