(24 نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے عید کے بعد تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا، کہتی ہیں کہ پنجاب حکومت عید کے بعد لنگوٹا کس کر میدان میں اترنے جا رہی ہے جو روایتی گلے سڑے نظام کو تحفظ دے گا اسکی چھانٹی ہو گی۔
معاون خصوصی وزیر اعلی فردوس عاشق عوان کا فاونٹین ہاوس لاہور کا دورہ کیا۔فردوس عاشق عوان نے ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے خصوصی ادارہ فاونٹین ہاوس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ معاون خصوصی نے فاونٹین ہاوس میں اپنا وقت گزارا ممبران مریضوں سے ملاقاتیں کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قانونی ٹیم کی مشاورت سے حدیبیہ پیپر مل کیس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ،اگر انکے خلاف کچھ نہیں ہے تو یہ خوفزدہ کیوں ہیں ،دال میں کچھ تو کالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایف آئی اے کے ذریعے انصاف کا بول بالا کرے گی۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قانون کو گھر کی لونڈی بنانے والے آج بھی قانون کو اپنا غلام سمجھتے ہیں۔ ن لیگ کے حامی چاہتے ہیں کہ قانون چھوٹے افراد کو سالوں سزا دے اور شاہی خاندان کو چھوڑ دے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کا کام پالیسی پر عمل درآمد کرنا ہے ،پالیسی اگر صرف فائلوں میں دفن رہے گی تو اسکو بنانے کا فائدہ نہیں ہے ،پالیسی پر عمل درآمد کے لیے وزیر اعلی نے ہر محکمے کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کے راستے میں کسی قسم کی کوتاہی پر زیرو ٹالرنس ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر وزیر اعلی اور وزیر اعظم کی طرف سے فاونٹین ہاوس کے مکینوں کو عید مبارک کہنے آئی ہوں موجود حکومت کا پسے ہوئے طبقات کے ساتھ درد اور احساس کا رشتہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اس سال انشاء اللّٰہ حج کے فریضے کی ادائیگی ہوگی، نائب وزیرِحج سعودی عرب