(24 نیوز) وفاقی حکومت نے یوٹیوب چینلز اور ویب ٹی وی چینلز کو لگام ڈالنے کی تیاری مکمل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پیمرا نے آئن لائن چینلز کو براڈکاسٹ میڈیا کیٹگری میں شامل کرنے کی سفارشات تیار کرلیں۔سفارشات کا ورکنگ پیپر ممبران کو ارسال کر دیا گیا۔ تیار شدہ سفارشات کے مطابق یوٹیوب، ویب ٹی وی چینلز کیلئے لائسنس کی شرط لازمی قرار دی جائے، رجسٹریشن فیس اور دیگر ٹیکسز کا اطلاق بھی کیاجائے۔
ویب ٹی وی،او ٹی ٹی سروسز پر پیمرا قوانین2015 کے تحت چلانے کی سفارشات بھی پیش کی گئی ہیں، یوٹیوب، ویب ٹی وی چینلز پر کوڈ آف کنڈکٹ کا اطلاق بھی کیاجائےگا۔ ممبران آئندہ اجلاس میں سفارشات پرمزیدبحث اورحتمی منظوری دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، شیخ رشید