میا خلیفہ ۔۔ جی جی حدید ۔۔ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں پر مظالم کی تصاویر شیئر کر دیں

May 12, 2021 | 18:24:PM

(24 نیوز)رمضان المبارک میں اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں اور فلسطینی باشندوں پر تشدد پر دنیا کی خاموشی نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ بین الاقوامی مشہور شخصیات کو بھی برہم کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق شوبزسے وابستہ شخصیات کی جانب سے مسجد الاقصیٰ اور غزہ پر حملے کی بھر پور مذمت کی گئی ہے۔میا خلیفہ نے ٹوئٹر پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’میں انسانیت کے خلاف ہونے والے جرائم دیکھ رہی ہوں جن کی امریکا سالانہ 3 اعشاریہ 8بلین ڈالرزکے ساتھ مالی اعانت کررہاہے۔ اس ٹوئٹ میں میاخلیفہ نے ”فری فلسطین“ یعنی فلسطین کی آزادی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اسی طرح امریکا کی معروف سپر ماڈل جی جی حدید نے بھی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ انہوں نے مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے کے بعد اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا تھا ”تم فلسطین کو مٹا نہیں سکوگے۔اس کے علاوہ انہوں نے ایک اور اسٹوری میں لکھا ”ہم ان ماوں کی عزت کرتے ہیں جنہوں نے پولیس کے تشدد اور ڈرون حملوں میں اپنے بچوں کو کھودیا اور ان فلسطینی ماوں کی جو اپنے بچوں سمیت اسرائیلی جیل میں ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان نے بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھائی ہے انہوں نے ٹوئٹر پر اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد الاقصیٰ پر حملے کی ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا دل دہلانے والا منظر، وحشیانہ حملہ۔ ماہرہ نے ”فلسطین لائیوز میٹرز“کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:انڈین اداکارہ روینہ ٹنڈن پا کستانی ڈھو ل وا لے کی دیوا نی ۔۔ویڈیو وا ئرل

مزیدخبریں