پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کے انعقاد کا معاملہ ، پی سی بی عہدیداریواے ای پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کے انعقاد کیلئے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی عہدیداران یو اے ای میں چھٹیوں کے باوجود ضروری امور نبٹانے کیلئے کوشاں ہیں،ذرائع کاکہناہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کو یقینی بنانے کیلئے کام شروع کر دیا گیا، پی سی بی کے عہدیداران یواے ای حکومت کی ضروری اجازت کے منتظر ہیں، پی سی بی نے لیگ کے میچز کی میزبانی کیلئے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر رکھا ہے ،ذرائع کاکہناہے کہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کو میزبانی کیلئے اپنی حکومت کی اجازت درکار ہے جو پی سی بی کے سی او او اور ڈائریکٹرانٹرنیشنل سمیت سات عہدیدار یو اے ای میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرن سیمی نے بھی فلسطین کیلئے آواز بلند کر دی