عوام کو ریلیف دینے کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

May 12, 2021 | 18:39:PM

(24 نیوز)پنجاب حکومت کا اگلا ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ، محکمہ خزانہ نے نیا ٹیکس نہ لگانے کے حوالے سے تمام محکموں کو بھی آگاہ کر دیا۔

 پنجاب حکومت نے اگلا بجٹ ٹیکس فری پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے نیا ٹیکس نہ لگانے کے حوالے سے تمام محکموں کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اس بجٹ میں گزشتہ سال کے ٹیکس ہی برقرار رکھے گی جبکہ نیا کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق نیا ٹیکس نہ لگانے کا مقصد کاروباری طبقے پر بوجھ کم کرنا ہے تاکہ وہ عوام کو ریلیف دے سکے۔
یہ بھی پڑھیں:یو ٹیوب چینلز کو لگام ڈالنے کیلئے شکنجہ تیار

مزیدخبریں