عالمی برادری فلسطینیوں کا قتل عام رکوائے ۔۔شہباز شریف 

May 12, 2021 | 20:02:PM

 (24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت، فلسطینیوں کی شہادت پر اظہار رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری، اوآئی سی، عرب لیگ اسرائیل کو ظلم وبربریت سے روکنے کے لئے فوری کردار ادا کریں۔
 اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس بلایا جائے اور اس قتل عام کو رکوایا جائے ،اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ اسرائیلی ظلم نہ روکا گیا تو پورا خطہ اور دنیا تباہی وبربادی کے جہنم میں جاگرے گی ،بے گناہ خواتین اور شہید بچے پوری انسانیت سے انصاف کا سوال کررہے ہیں،یورپی یونین سمیت تمام مہذب دنیا کے بیان کافی نہیں۔
انہوں نے کہابے گناہوں کو بچانے کے لئے عملی قدم اٹھانا ہوگا،اسرائیل کی انسانیت سوز کارروائی نے مسلمانوں کی عیدالفطر کو غم میں بدل دیا ہے ،شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاکستان نے خلوص نیت سے افغان امن عمل میں تعاون فراہم کیا، آرمی چیف

مزیدخبریں