سانحہ 12 مئی ملکی تاریخ کا بدترین تاریک واقعہ ۔۔بھولنا مشکل ہے۔۔پیپلز پارٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ سانحہ 12 مئی ملکی تاریخ کا ایک بدترین تاریک واقعہ ہے، جسے بھولنا مشکل ہے۔
سانحہ 12 مئی کی برسی پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ 12 مئی کے تمام شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں ۔ اس سانحہ کے متاثرہ خاندانوں سے ایک بار پھر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، ان کا دکھ سمجھتا ہوں،اس کرب کو سمجھتا ہوں، جس سے متاثرہ خاندان گذشتہ 14 سالوں کے دوران گذر رہے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ آج یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ عدلیہ کی آزادی کی جدوجہد کہاں پہنچی؟کیا آج ایک غریب پاکستانی کو عدالتوں سے بلامتیاز و بلاتاخیر انصاف مل رہا ہے؟۔ انہوںنے کہاکہ کیا نظریہ ضرورت کی بدروح ہمارے نظامِ انصاف میں تاحال سرگرداں تو نہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سانحہ 12 مئی پر فتح کے م±کے لہرانے والے کیونکر قانون کی گرفت سے آزاد ہیں؟،۔گوکہ جمہوریت اور تاریخ نے سانحہ 12 مئی میں ملوث شر پسند عناصر سے بدلہ لے لیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی سانحہ 12 مئی کے شہداءکی قربانیاں رائیگان جانے نہیں دے گی۔ انہوںنے کہاکہ جب تک سانحہ 12 مئی کے شہداءکو انصاف نہیں ملتا، عدلیہ کی آزادی کے لیئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی حکومت میں آکر نظام انصاف میں موجود عوام دشمن پیچیدگیوں کا خاتمہ کرےگی،پیپلز پارٹی یہ یقینی بنائے گی کہ قائدِ اعظم کے قائم کردہ اس ملک میں آئندہ کبھی کوئی سانحہ 12 مئی نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں۔شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش