عید کی چھٹیوں میں ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رکھنے کا فیصلہ

May 12, 2021 | 20:19:PM
 عید کی چھٹیوں میں ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس میں عید کی چھٹیوں کے دوران صوبے بھر میں ویکسینیشن سینٹرز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کررونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ عید الفطر کے موقع پر لوگ کورونا سے متعلق ایس او پیز کا خیال نہیں رکھیں گے اور عید کی مبارک باد کے لیے بغل گیر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عید الفطر کی چھٹیوں میں گھریلو سطح پر تقاریب کا انعقاد کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث ہوگا۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ گزشتہ برس عید کے موقع پر لوگ ایک دوسرے سے ملنے کے لیے گھروں پر گئے جس کے نتیجے میں کورونا کے کیسز میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔وزیر بلدیات نے بتایا کہ وزیر اعلی سندھ کے زیر صدارت اجلاس میں انتظامیہ کے علاوہ ماہرین نے بھی شرکت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ اور ماہر ڈاکٹروں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ عید صرف اپنے گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ منائیں۔ناصر حسین نے زور دیا کہ 'جتنی احتیاط کریں گے اسی قدر آپ، آپ کے اہلخانہ اور رشتے دار کورونا سے محفوظ رہیں گے۔
علاوہ ازیں انہوںنے بتایا کہ اجلاس میں متفقہ فیصلہ ہوا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران صوبے بھر میں ویکسینیشن سینٹرز کھلے رہیں گے۔صوبائی وزیر نے عوام پر زور دیا کہ وہ ویکسین کروائیں۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اجلاس میں ریسٹورنٹ کو واضح شرائط کے تحت ٹیک اوے کی سہولت دے دی گئی ہے جبکہ ٹیک اوے کے لیے جانے والے شہری اپنی گاڑی سے نہیں اتریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ریسٹورنٹ کو کرسیاں لگانے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں ریسٹورنٹ کو سیل کردیا جائے گا۔
 یہ بھی پڑھیں۔وفاقی وزراکو رنگ روڈ منصوبے میں کس طرح فائدہ پہنچایا گیا ۔۔ عطا اللہ تارڑ نے حقیقت بتا دی