(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان اوروزیراعظم نے دوستوں کی طرح بات چیت کی ،عید کے بعد حالات بہتر ہونے پر سعودی ولی عہد پاکستان آئیں گے ۔سعودی وزیر داخلہ اور وزیر داخلہ بھی پاکستان آئیں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ اپوزیشن پہلے کہتی تھی سعودی عرب سے تعلقات خراب ہو گئے ہیں ، اپوزیشن کے پاس کہنے کو کچھ نہیں رہ گیا،وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیراعظم ننگے پاﺅں مدینے کی گلیوں اور بازاروں میں چلتے رہے،27 ویں رات کو ہمارے لئے روضہ رسولﷺ اورخانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا،ان کاکہناتھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے کچھ معاہدے بھی کئے گئے ہیں۔
شیخ رشید نے کہاکہ سعودی عرب ہر دور میں ہماراخیر خواہ رہا ہے،دنیا میں کونسا ایسا لیڈر ہے جو اپنے ہی گھر سے بھاگنا چاہتا ہو،نوازشریف آنا نہیں چاہتے اور جو یہاں ہیں وہ بھی بھاگنا چاہتے ہیں ، ان کو اندازہ ہو گیا تھا کہ حدیبیہ پیپرملزکیس بہت سنجیدہ ہے،انہوں نے کہاکہ حدیبیہ پیپرملز کیس کی دوبارہ انویسٹی گیشن ہورہی ہے،جس دن کیس کافیصلہ ہوا اسی دن ہی فلائٹ کروا لی ، کئی اربوں کے مسائل ہیں جو ایک دن کی مار ہیں ۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ اپوزیشن چوں چوں کا مربہ لگائے رکھتی ہے اپوزیشن بھی یہاں ہے اور ہم بھی ،حدیبیہ پیپرملز میں ان کے بچنے کے چانس کم ہیں ،شہبازشریف راستے نکالنے کا ماہر ہے،شہبازشریف کواندازہ نہیں تھا کہ آگے عمران خان کھڑے ہیں شہبازشریف نے جس کی ضمانت دی تھی وہ ابتک واپس نہیں آیا،ان کاکہناتھا کہ مریم نوازنے اپنا سیاسی کھڈا خود کھودا ہے، اپوزیشن ابتک عمران خان کو نہیں سمجھ سکی۔
شیخ رشیداحمد نے کہاکہ چائنیزہمارے سے ناخوش نہیں ہیں ، چین ہمارا دوست ملک ہے،چین سے انٹرسٹ ریٹ اور پیمنٹ کی باتیں ہو رہی ہیں،ہم چین سے دور نہیں ہو رہے ، چین کے ساتھ کھڑے ہیں،شیخ رشید نے کہاکہ وزیراعظم نے کہاکہ 5 اگست کا اقدام واپس لینے تک بھارت سے کوئی بات نہیں ہو سکتی ،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہے،جب تک کشمیریوں کی خصوصی حیثیت کو بحال نہیں کیا جاتا بھارت سے بات نہیں ہو سکتی ۔
وفاقی وزیر دخلہ نے کہاکہ الزامات لگائے جارہے ہیں ہم امریکا کو اڈے دے رہے ہیں ہم پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے الزامات بھی لگائے جارہے ہیں ،عمران خان نے بڑاواضح سٹینڈ لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید کی چھٹیوں میں ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رکھنے کا فیصلہ