انور منصور صاحب سانحہ 12 مئی میں آپ نے ڈکٹیٹر کا ساتھ دیا، سرینا عیسیٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسی نے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کے نام دوسرا خط بھی لکھ دیا جس میں یوٹیوب چینل پر دیئے گئے انٹرویو پر بھی معافی کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کا سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کے نام ایک اور خط کر یو ٹیوب چینل پر دیئے گئے انٹرویو پر معافی مانگنے کا کہا ہے۔سرینا عیسٰی کا کہنا ہے کہ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر معافی نہ مانگنے پر اپنا جواب دینے کا حق رکھتی ہوں، دھمکیاں اور پروپیگنڈے میرا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔
سرینا عیسیٰ کا کہنا ہے کہ میں اپنے شوہر کے پیچھے نہیں چھپی، آپ حکومت اور جھوٹے لوگوں کے پیچھے چھپے ہیں۔ سانحہ 12 مئی میں آپ نے ڈکٹیٹر کا ساتھ دیا۔ فوج کی نوکری سے متنازعہ طور پر ڈسچارج ہوکر آپ نے قانون کے شعبے کو بھی داغدار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی خفیہ رپورٹ تک رسائی کا مطلب ہے آپ ایک اور سازش کا حصہ ہیں۔کیا ایف بی آر کی رپورٹ پلان بی کے طور پر تیار کی گئی۔
واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے اپنے پہلے خط میں سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان بے بنیاد الزامات ثابت نہ ہونے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھاجبکہ دوسرے خط میں انہوں نے مئی کو لکھے گئے خط میں آپ سے یوٹیوب چینل پر دیئے گئے انٹرویو پر معافی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزراکو رنگ روڈ منصوبے میں کس طرح فائدہ پہنچایا گیا ۔۔ عطا اللہ تارڑ نے حقیقت بتا دی