شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں عید الفطر منائی گئی 

May 12, 2021 | 21:42:PM

(24 نیوز)میران شاہ، کم سروبی، میر علی غلام خان، سیدگی، منظر خیل، بویہ لانڈ، اور سید آباد میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے،مقامی جامع مسجد کے امام سمیت دیگر افراد پر مقدمات درج۔
 تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں عید الفطر منائی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے حسو خیل میں گزشتہ روز کئی افراد نے شوال کے چاند کی رویت کی گواہی دی تھی جس پر شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں عید الفطر منائی گئی۔
 شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میران شاہ، کم سروبی، میر علی غلام خان، سیدگی، منظر خیل، بویہ لانڈ، اور سید آباد میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان میں چاند نظر آنے سے متعلق گواہی دینے والوں اور بدھ کو عید کا اعلان کرنے پر مقامی جامع مسجد کے امام مولانا فقیر نواز سمیت دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے تاہم ابھی تک کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزراکو رنگ روڈ منصوبے میں کس طرح فائدہ پہنچایا گیا ۔۔ عطا اللہ تارڑ نے حقیقت بتا دی

مزیدخبریں