فوادچودھری کے بیان پر وفاقی وزیرمذہبی امور بھی میدان میں آگئے ، شدیدتنقید کا نشانہ بنا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کاکہناہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے سے پہلے عید کا فیصلہ کرنا کسی وزیر کیلئے مناسب نہیں ،پہلے سے دینی و شرعی حکم کا فیصلہ دینا دینی شعائر کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔
مرکزی روئیت ھلال کمیٹی کے فیصلہ سے پہلے عید یا رمضان کا فیصلہ کرنا کسی وزیر یا حکومتی شخصیت کیلۓ مناسب نہیں جب حکومت کاایک متعین ادارہ اور وھاں جیّد علماء سمیت تمام متعلقہ اداروں کی نمائندگی موجو ھے پہلے سے اھم دینی وشرعی حکم کا فیصلہ دینا دینی شعائر کا مذاق اڑانے کے مترادف ھے
— pir noorulhaq qadri (@NoorulhaqPir) May 12, 2021
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پاکستان میں اس وقت چاند کی عمر 13 گھنٹے 42 منٹ ہے، پاکستان میں آج چاند کا نظرآنا ممکن ہی نہیں۔
وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ جو لوگ سعودیہ کے ساتھ عید منانا چاہتے ہیں ان کی اپنی مرضی ہے،جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کیسی عقلمندی ہو گی؟،ان کاکہناتھا کہ سیدھی طرح کہہ دیں عید افغانستان، سعودیہ کے ساتھ مناناچاہتے ہیں۔