(24 نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کاکہناہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے سے پہلے عید کا فیصلہ کرنا کسی وزیر کیلئے مناسب نہیں ،پہلے سے دینی و شرعی حکم کا فیصلہ دینا دینی شعائر کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پاکستان میں اس وقت چاند کی عمر 13 گھنٹے 42 منٹ ہے، پاکستان میں آج چاند کا نظرآنا ممکن ہی نہیں۔
وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ جو لوگ سعودیہ کے ساتھ عید منانا چاہتے ہیں ان کی اپنی مرضی ہے،جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کیسی عقلمندی ہو گی؟،ان کاکہناتھا کہ سیدھی طرح کہہ دیں عید افغانستان، سعودیہ کے ساتھ مناناچاہتے ہیں۔