بلوچستان سے ایک اور سینیٹر نے شوال کا چاند نظر آنے کی ٹوئٹ کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بلوچستان کے سینیٹر کہدہ بابر کے بعد سینیٹر سرفراز بگٹی نے شوال کا چاند نظر آنے کی ٹوئٹ کر دی۔
سینیٹر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ سوئی، ڈیرہ بگٹی کے علاقوں میں شوال کا نظر آگیا ہے،ان کاکہنا ہے کہ بگٹی قبیلے کے معززین حاجی اسلام نے چاند نظر آنے کی شہادت دی ہے ان کا موبائل نمبر03333111272ہے۔
Moon sighted in Sui , Dera Bugti area of #Balochistan sighted by Bugti notable Haji Islam Bakhlani his number is 03333111272 @geonews_urdu
— Senator Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) May 12, 2021
واضح رہے کہ اس سے قبل گوادر سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کہدہ بابر نے چاند دیکھنے والے افراد کی تفصیلات ٹویٹ کی تھی،سینیٹر کہدہ بابرکاکہناتھا کہ بلوچستان کے علاقے دشت اور تربت میں عید الفطر کا چاند دیکھا گیا، عرفان امام،امام شہک،خالد اور مقبول نامی شہریوں نے چاند دیکھا،بابر سینیٹر کہدہ بابر نے چاند دیکھنے والے افراد کے موبائل نمبر بھی ٹویٹ پر شیئرکئے تھے ، سینیٹر کہدہ بابر نے گزشتہ برس بھی عید الفطر پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو شہادتیں ریکارڈ کی تھی۔
Moon sighted in Dasht, Turbat area of #Balochistan
— Senator Kahuda Babar Baloch (@KahudaBabar) May 12, 2021
Testimonials of Moon sighting given by individuals:
1. Irfan imam Durmohammad.
2. Imam Sahak.
3. Khalid
4. Maqbool
Contact nos.
03130222388
03162177388
03212235509