(24 نیوز) انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے تصادم میں 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی رضاکار اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، تاہم 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے، جبکہ 18 زخمی افراد کوہسپتال منتقل کردیا، جہاں 12 مزید افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر وین میں سوار جاں بحق افراد مزدور پیشہ اور مزدوری کیلئے نوشہرو فیروز سے کراچی جا رہے تھے، جبکہ ٹرک سیہون کی طرف جا رہا تھا، حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت نازک ہے، حادثے میں شدید زخمی 6 افراد کو حیدرآباد کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ،سوتیلے بیٹے نے نماز پڑھتے ماں کو قتل کردیا