ایف آئی اے کا  شہباز شریف اور دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ

May 12, 2022 | 11:27:AM

  (24نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کےخلاف منی لانڈرنگ کیس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ  کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل اعجاز حسن اعوان نے کی جس دوران جسٹس اعجاز حسن اعوان نے ایف آئی اے پراسیکیوشن ٹیم کی درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے تحریری حکم جاری کیا۔ 

تحریری حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ 11 اپریل کو سماعت کے بعد ایف آئی اے نے ٹرائل میں عدم دلچسپی کی درخواست دی ہے۔ سپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے سکندر ذوالقرنین نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے شہباز شریف اورحمزہ شہباز کے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بننے کے باعث پراسیکیوشن ٹیم کو پیشی سے روکا،ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے بذریعہ تفتیشی افسر ایسا کرنے کا کہا ہے جبکہ ایف آئی اے کے متعلقہ حکام نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف ٹرائل میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا ۔ 

مزیدخبریں