(ویب ڈیسک)میزبان و سیاستدان عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس شادی سے پہلے اُن کی بہت کم عُمری میں کسی اور کے ساتھ منگنی بھی ہوئی تھی۔
دانیہ شاہ اور عامر لیاقت دونوں ہی ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، اس جوڑے کی جانب سے ایک دوسرے پر سنگین اور شرمناک الزامات لگائے جارہے ہیں۔
عامر لیاقت حسین میڈیا کے سامنے نہیں آئے ہیں تاہم اُن کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ مختلف میڈیا نمائندوں کو انٹرویوز دیتی نظر آرہی ہیں جن میں وہ کئی انکشافات بھی کررہی ہیں۔دانیہ شاہ کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی منگنی سے متعلق اہم انکشاف کررہی ہیں۔
انٹرویو کے دوران دانیہ شاہ نے کہا کہ ’عامر لیاقت حسین نے جس لڑکے کے ساتھ میری تصاویر وائرل کی ہیں، اُس کے ساتھ میری منگنی ہوئی تھی۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’8 یا 9 سال کی عُمر میں میری منگنی ہوئی تھی اور اُس وقت مجھے کوئی شعور نہیں تھا کیونکہ میں بہت چھوٹی تھی۔‘
دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ ’8 یا 9 سال کا بچہ نادان ہوتا ہے، اُسے دُنیا کا کچھ معلوم نہیں ہوتا ہے۔‘
عامر لیاقت حسین کے بعد اب دانیہ شاہ نے بھی الزامات کے ساتھ عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنا شروع کر دی ہیں۔
دانیہ شاہ کا ان ویڈیوز کو بطور ثبوت دکھاتےہوئے کہنا تھا کہ عامر لیاقت ’کوکین کوکین کرتا رہتا تھا، نشے کی حالت میں رہتا تھا، اپنے ملازموں سے نشہ منگواتا تھا، عامر لیاقت کی نظر میں اِن ملازمین کی حیثیت مجھ سے زیادہ تھی۔‘
دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ ’میں صرف طلاق چاہتی ہوں کیونکہ میں اب مزید ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتی، مجھے ایک روپیہ بھی نہیں چاہیے۔‘دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ ’عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتا تھا۔
واضح رہے کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے خلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر، ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کیا ہوا ہے۔
سیدہ دانیہ شاہ کی جانب سے تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا ہے، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متنازعہ ویڈیو وائرل: عامر لیاقت نے بڑی بات کہہ ڈالی