(24 نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کی حکومت سندھ میں شمولیت کے لیے باضابطہ بات چیت آج ہو گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کا اعلیٰ سطحی وفد آج ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے دورہ کرنے والے اعلیٰ سطحی وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کا شہباز شریف اور دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کی حکومت سندھ میں شمولیت اور نئے بلدیاتی قانون کے ڈرافٹ پر بات چیت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:موسم کے حوالے سےمحکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی