عدم اعتماد سے پہلے دھمکی دی گئی،بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے بھاگتے بھاگتے آئین توڑا ،آئین کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھ کر پھاڑا گیا ،غیر آئینی اور غیر جمہوری واقعات کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن بنانا چاہئے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا عمران خان سمجھتا ہے کہ وہ مقدس گائے ہے ، سابق حکومت نے آئین پر حملہ کیا ،ایوان کا تقدس بحال کرنے کیلئے تحقیقات ہونی چاہئیں ۔عمران خان نے معیشت تباہ اور عالمی سطح پر ملک کو تنہا کیا ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خا ن ایسے حالات پیدا کرنے چاہتے ہیں کہ تیسری قوت کو مداخلت کا موقع ملے ۔ان کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی نے واضح پالیسی دی ہے کہ پہلے اصلاحات اور پھر انتخابات ہوں گے ۔عدم اعتماد سے پہلے مجھے ایک پیغام پہنچایا گیا اور دھمکی دی گئی ۔عدم اعتماد کی رات فوری الیکشن یا مارشل لاکی دھمکی دی گئی ۔ایک وزیر کے ذریعے حکومت نے دھمکی مجھ تک پہنچائی، فوری انتخابات یا پھر مارشل لا کی دھمکی دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہم وہ غیر جمہوری طاقتیں نہیں جو کہتے تھے پہلے احتساب ہو اور انتخابات ہوں، ہم پولیٹیکل انجینئر نگ پر یقین نہیں رکھتے، ہمارا پہلے ہی مطالبہ رہا ہے کہ اصلاحات ہوں، ہم جمہورتی قوتیں ہیں اور ہم شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم سے پوچھیں چار سال میں ملکی معیشت کے ساتھ کیا کھیل کھیلا؟ سابق وزیراعظم سے پوچھیں آپ نے اپنی ضد ور انا کی وجہ سے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر کتنا نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا غیر آئینی اور غیر جمہوری افراد کی نشاندہی کیلئے کمیشن بنانا چاہئے ۔
یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کا شہباز شریف اور دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ