شادی سے پہلے عامر لیاقت نے کیا کہا؟دانیہ کی والدہ بھی بول پڑیں

May 12, 2022 | 12:37:PM

(ویب ڈیسک) پہلی ملاقات میں ہی عامر لیاقت حسین کو اپنی بیٹی کا رشتہ دے دیا تھا،ایسا لگا کہ عامر لیاقت بہت نیک انسان ہے،دانیہ شاہ کی والدہ  بڑا انکشاف کر دیا۔

دانیہ شاہ کی والدہ  نے نجی ٹی وی کو انٹرویو  دیتے ہوئے کہا کہ’’میں نے عامر لیاقت حسین سے پہلی ملاقات میں ہی اپنی بیٹی کا رشتہ دے دیا تھا اور فوراََ نکاح کردیا تھا۔‘‘دانیہ شاہ کی والدہ نے کہا کہ ’’میں نے اللّہ اور اُس کے رسولؐ کے صدقے اپنی بیٹی دی، عامر لیاقت نے دین کی باتیں کی، اپنے دُکھ درد سُنائے۔‘

دانیہ شاہ کی والدہ نے انکشاف کیا کہ ’عامر لیاقت نے کہا تھا کہ اُنہوں نے اپنی بیوی بچوں کے لیے بہت کچھ کیا لیکن آخر میں اُنہیں کچھ نہیں ملا، یہ سب دُکھ درد سُن کر، میں نے بیٹی دے دی۔‘’’عامر لیاقت سے بیٹی کی شادی کرکے بہت بڑی غلطی ہوگئی ۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت نے شادی کیوں کی؟دانیہ شاہ نے ایک اور راز فاش کر دیا

مزیدخبریں