گاڑی کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

May 12, 2022 | 12:59:PM
گاڑی کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن:  گاڑیاں (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عوام  کیلئے خوشخبری، نئے بجٹ میں حکومتی اقدامات کے تحت  گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ 2022-23 میں گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی کی تجویز زیر غور ہے جس سے گاڑیوں کی قیمت میں کچھ حد تک کمی کا امکان ہے،بجٹ 2022-23  میں گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی میں کمی پر غور کیا جارہا ہے۔گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 2.5 فیصد اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی میں 2 فیصد کمی کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ 
 یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت نے شادی کیوں کی؟دانیہ شاہ نے ایک اور راز فاش کر دیا

دوسری جانب کار مینوفیکچررز، اسمبلرز نے بجٹ سے پہلے ہی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔مہنگا ڈالر، خام مال کی قیمت اور فریٹ چارجز میں اضافے کو  گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔