حمزہ شہباز کی علیم خان کو سنئیر صوبائی وزیر بنانے کی پیشکش

May 12, 2022 | 13:10:PM

(24نیوز)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے علیم خان کو سنئیر صوبائی وزیر بنانے کی پیشکش کی ۔وزیراعلیٰ پنجاب کی سینئر وزیراور وزارتوں کی پیشکش پر عبدالعلیم خان کی شکریے کے ساتھ معذرت،عبدالعلیم خان نے پہلے دن ہی مسلم لیگ ن کی قیادت کو کوئی بھی وزارت نہ لینے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان میاں خالد محمود نے بھی عبدالعلیم خان کے کوئی عہدہ نہ لینے کے بارے میں تصدیق کر دی،ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ عبدالعلیم خان کوئی وزارت یا سرکاری عہدہ نہیں لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:شہبازشریف کی نوازشریف سے ملاقات، جذباتی مناظر

مزیدخبریں